کراچی میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا

رمضان میں شہریوں کی دعائیں رنگ لے آئیں، شہرقائد میں دو روز سے موسم ابرآلود رہنے سے گرمی کی شدت میں کمی آئی،،تو لوگوں نے سکھ کاسانس لیا،،مطلع آج بھی جزوی ابرآلود ہے، موسمیاتی ماہرین نے بھی شہرکاکم سے کم درجہ حرارت اٹھائیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا،جب کہ ہوا میں نمی کاتناسب اٹھہتر فیصد رہا،،محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی شہرمیں وقفے وقفے سےتیزہوائیں چلنے کاامکان ظاہرکردیا،،شہریوں کا کہناہے،،موسم تو خوش گوارہے،،لیکن پانی اور بجلی کی قلت نے جینامحال کردیا ہےکراچی میں موسم خوشگوار ہے جب کہ درجہ حرارت میں بھی کمی ہوئی ہے جس سے روزے داروں نے سکھ کا سانس لیا ہے،کیمرہ مین حمزاخان کے ساتھ راشد خان وقت نیوز کراچی،