گوروں سے دو دو ہاتھ کرنے کیلئے شاہینوں نے تیاریاں شروع کردیں

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے شاہینوں کے انگلینڈ میں ڈیرے ڈال لئے، قومی کھلاڑیوں نے گوروں کو ان کے دیس میں دھول چٹانے کی تیاریاں شروع کر دیں، کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلئے قومی کرکٹرز کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہو گیا ہے،مصباح الیون نے روز باؤل سٹیڈیم میں ہلکی پھلکی پریکٹس کی، ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی نگرانی میں کھلاڑی دو گھنٹے تک پریکٹس کرتے رہے، گرین ٹیم دورہ انگلینڈ کا باقاعدہ آغاز تین جولائی کو سمر سیٹ کے خلاف چار روزہ پریکٹس میچ سے کرے گی کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ہم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو انگلینڈ کو بیس سال بعد اس کے گھر میں دھول چٹائیں گے،،، کپتان کو یقین ہے کہ پاکستان کا باؤلنگ اٹیک کسی بھی ٹیم کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرسکتا ہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ چودہ جولائی کو ہو گا،دوسرا ٹیسٹ بائیس جولائی سے مانچسٹر، تیسرا ٹیسٹ میچ تین اگست سے ایجبسٹن جبکہ چوتھا ٹیسٹ میچ گیارہ اگست سے اوول میں کھیلا جائے گا۔۔