ڈوری نے ریلیز کے پہلے ہفتے13کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالر بٹور کر کے باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کردی

اینڈریو سٹینٹن اور اینگس میکلین کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم فائنڈنگ ڈوری نے دنیا بھر کے فلم بینوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا،، فلم ایک بھلکڑ مچھلی کی کہانی ہے جو اپنے بچھڑے خاندان کی تلاش میں نکل پڑتی ہے، اپنے سفر کے دوران ننی مچھلی کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، فلم صرف تین دن میں تیرہ کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر پہلے نمبر موجود ہے۔رواں ہفتے ہی ریلیز ہونے والی ایکشن کامیڈی فلم سینٹرل انٹیلی جنس باکس آفس پر دوسرے نمبر پر براجمان ہے، معروف اداکار اور ریسلر ڈیوائن جانسن دی راک کی فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی تین کروڑ پینتالیس لاکھ ڈالر کما لیے۔جادوئی طاقتوں اور انسان کے درمیان کشمکش پر بنائی گئی فلم کنجورنگ ٹو نے ریلیز کے دوسرے ہفتے مزید ایک کروڑ پچپن لاکھ ڈالر کما لیے، خوف اورسنسنی سے بھرپور فلم مجموعی طور سات کروڑ سترہ لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔