قوم کے ہیرو سرفراز احمد چیمپینز ٹرافی کے ساتھ پاکستان پہنچ گئے
پاکستان کو دھوکہ اور بھارت کو موقع نہ دینے والے چیمپیئنز کے کپتان سرفراز احمد کا کراچی ایئر پورٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، گورنر سندھ محمد زبیر، میئر کراچی وسیم اختر، صوبائی وزراء مکیش چاولہ ، فیاض بھٹ اور سرداربخش مہر ائیر پورٹ پہنچے اور قوم کے ہیرو کو سندھ ٹوپی ، اجرک اور پھولوں کے ہار پہناکر استقبال کیا قومی ٹیم کے کپتان سرفراز کے گھر بھی لوگوں کا سمندر امڈ آیا اپنے ہیرو کا گھر پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، سرفرازاحمد کےگھر کے باہرکرکٹ لوورز60فٹ لمبااور20فٹ چوڑاجھنڈالےکر پہنچے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ چیمپینز ٹرافی جیتنے کی خوشی بہت بڑی ہے، کسی ایک وجہ سے نہیں پوری ٹیم کی وجہ سے فائنل جیتے ،، انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں ہم نے ہرشعبےمیں اچھی کارکردگی دکھائی، جس کی وجہ سےٹیم کی فتح ہوئی سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے پاکستانیوں کے حوصلہ افزائی اور مبارکباد کے پیغامات آئے، ہر جگہ ہمارا اچھا استقبال ہوا ،سپورٹ کرنے پرعوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، 2019 کے ورلڈ کپ کی بھی بھرپور تیاری کرینگےسرفراز احمد نے کہا کہ آنے والے وقت میں مزید اچھی پرفارمنس دیں گے، کیمرامین عبدالصبور کے ساتھ ندیم احمد وقت نیوز کراچی