ملک میں پری مون سون کی بارشوں کا آغاز ہو گیا۔
بادل گرجے اور خوب برسے، ملک میں پری مون سون کا آغاز ہوا تو گرمی کے ستائے روزہ داروں کے چہرے بھی کھل اٹھے، اسلام آباد، مری،راولپنڈی، سیالکوٹ،گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، لاہورورقصورمیں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، بارکھان،دیر، مالم جبہ، کوٹلی آزاد کشمیراور مظفرآباد میں بھی بارش سے جل تھل ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی بالائی پنجاب، جنوبی پنجاب خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس دوران گلگت بلتستان،بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بعض مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق پری مون سون کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔