کراچی کے علاقے لانڈھی میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
لانڈھی نمر دو میں پیش آنیوالے ٹریفک حادثے میں تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہو کر نوجوان کو روندتا ہوا نالے میں جا گرا جس کے باعث نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، حادثے بعد ڈرائیور اور کلینر موقع سے فرار ہو گئے، ٹرالر کو کرین کی مدد سے ہٹا کر نوجوان کی لاش کو نکالا گیا، حادثے کے بعد علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے۔ مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت یاسین اسلم کے نام سے کی گئی ہے جو لانڈھی نمبر دو کا ہی رہائشی تھا، مشتعل علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ بڑے ٹریلرز کو علاقہ میں آنے کی اجازت کیوں دی جاتی ہے٬ ٹریفک پولیس کے افسران نے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جس کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہو تے ہیں۔ پولیس کے مطابق ٹرالر کے ڈرائیور اور کلینر کی تلاش جاری ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔