مقبوضہ کشمیر میں حکومتی اتحاد ٹوٹ گیا، وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی مستعفی
بھارتیہ جنتا پارٹی کے حکمراں جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے الگ ہونے کے بعد اسمبلی میں وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی اکثریت ختم ہوگئی تھی جس کے باعث انہوں نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔صدر کی منظوری کے بعد مقبوضہ وادی میں گورنر این این وہرا امور سنبھالیں گے، اس سے قبل وہ تین مرتبہ 2008، 2015 اور 2016 میں گورنر راج لگائے جانے کے دوران امور دیکھ چکے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں حکومتی اتحاد ٹوٹ گیا، وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی مستعفی
وادی میں بھارت کی قابض فوج نے کارروائیاں مزید تیز کردیں اور ایک مکان تباہ کرتے ہوئے 3 افراد کو شہید کردیا، گورنر راج کے بعد مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم میں اضافے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب وادی میں بڑھتے مظالم کے خلاف حریت قیادت نے کل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔