افغان حکومت کی طالبان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع پر چین نے خیرمقدم کیا ہے۔
افغان حکومت کی طالبان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع پر چین نے خیرمقدم کیا ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی امن کے فروغ کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ تمام فریقین داخلی امن و مصالحت کیلئے مذاکرات کریں۔چین افغانستان میں امن کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کام کا خواہشمند ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے اتوار کو جنگ بندی میں 10 روز کی توسیع کی تھی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق طالبان اور سکیورٹی اہلکاروں کے جنگ بندی پر جشن سے ظاہر ہوتا ہے فریقین لڑائی سے تنگ آ چکے ہیں افغانستان میں امن بحالی کی امیدیں بڑھ گئیں