شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں جاری
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے حتمی دلائل کا سلسلہ وہیں سے شروع کیا، جہاں کل ٹوٹا تھا۔خواجہ حارث نے عدالت کے روبرو کہا کہ نواز شریف نے کسی چیز کی ملکیت تسلیم نہیں کی اور لندن فلیٹس نواز شریف کے نام نہیں ہیں۔سابق وزیراعظم کے وکیل کا کہنا تھا کہ الزام ثابت کرنے کی ذمہ داری پراسیکیوشن پر عائد ہوتی ہے۔خواجہ حارث کے دلائل کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔