لندن کے زیر زمین ریلوے اسٹیشن میں دھماکا،5 افراد زخمی
لند ن کے سائوتھ گیٹ اسٹیشن پر دھماکے سے 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق لندن کے سائوتھ گیٹ اسٹیشن پر دھماکے سے 5افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،دھماکے کے بعد ریلوے اسٹیشن کو خالی کرا لیا گیا اور عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ سائوتھ گیٹ اسٹیشن استعمال نہ کریں۔ لندن پولیس نے کہا کہ دھماکا دہشتگردی کی کارروائی نہیں لگتا۔ میئر لندن صادق خان نے کہا کہ سائوتھ گیٹ سٹیشن دھماکے کے حوالے سے پولیس اور اداروں سے رابطے میں ہوں۔