سعودی فورسز نے یمن کے حوثی باغیوں کا میزائل تباہ کردیا۔
سعودی عرب پر یمن کے حوثی باغیوں کے میزائل حملے جاری ہیں۔سعودی افواج نے باغیوں کے ایک اور میزائل کو تباہ کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق یمن کے حوثی باغی آئے دن سعودی عرب پر میزائل حملے کررہے ہیں لیکن سعودی عرب کی چوکس افواج انہیں فضامیں ہی تباہ کردیتی ہے۔ باغیوں نے ایک میزائل سعودی عرب کے سرحدی شہر خامیس پر داغا لیکن افواج نے ایرانی ساختہ میزائل ہدف پر گرنے سے پہلے تباہ کردیا۔