بلوچستان: دشت تیرامیل میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے علاقے دشت تیرا میل میں سی ٹی ڈی پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے مشترکا طور پر دہشت گروں کے خلاف آپریشن شروع کیا، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق اہلکاروں نے ایک مکان کا محاصرہ کیا تو اندر موجود دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دوسرا پولیس کی جوابی فائرنگ سے مارا گیا۔ ترجمان کے مطابق خود کش حملہ آور نے خود کو پولیس بکتر بند کے قریب پہنچ کر دھماکے سے اڑایا ا، واقعے میں ایک بچی سمیت دو سویلین جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں تین سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوئے۔ آپریشن میں ایف سی اہلکاروں نے بھرپور انداز سے مقابلہ کیا۔ دوسری طرف نواں کلی کے علاقے میں پولیس اہلکار کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، پولیس اہلکار اپنے والد اور بیٹے کے ساتھ جارہا تھا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر کے چیکنگ کا عمل بھی سخت کردیا۔