حسین نواز کے مطابق سب جانتے ہیں کہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی جمہوریت کے لیے کیا خدمات ہیں
لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی حالت نازک ہے، ایسے میں لوگ ابہام کی باتیں کرکے ان کے خاندان کو دکھ پہنچا رہے ہیں۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز کا کہنا تھا کہ ان کے والد نواز شریف اور بہن مریم نواز کو احتساب عدالت کی جانب سے 4 دن کا استثنیٰ دیا گیا، جبکہ ان کی والدہ وینٹی لیٹر پر ہیں، یہ دکھ اور افسوس کی بات ہے۔حسین نواز کا مزید کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ ان کی والدہ کی جمہوریت کے لیے کیا خدمات ہیں۔واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔بیگم کلثوم نواز کے اعضاء رئیسہ ٹھیک کام کررہے ہیں، طبی ذرائعرواں ماہ 15 جون کو کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔