امریکی صدر نے چین پر مزید محصولات لگانے کی دھمکی دے دی۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر چین اپنے رویے میں تبدیلی نہ لایا اور امریکی مصنوعات پر محصولات واپس نہ لیے تو چینی مصنوعات پر مزید ٹیرف لاگو کر دیے جائیں گے، امریکی صدر نے چین کی مزید دوسو ارب ڈالر کی مصنوعات پر دس فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی ہے، جس کے لیے انہوں نے وزارت تجارت کو احکامات بھی جاری کر دیے ہیں، اس سے قبل امریکا نےچین کی پچاس ارب ڈالر مصنوعات پر پچیس فیصد محصولات عائد کیے تھے، جس کے بعد چین نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے امریکا کی چونتیس ارب ڈالر کی مصنوعات پر پچیس فیصد ٹیرف عائد کیا تھا،، دوسری جانب چینی وزارت تجارت نے امریکی صدر کے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے بلیک میلنگ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ امریکا اپنے ہواس کھو چکا ہے۔