پنجاب کی پہلی خاتون ایڈوکیٹ جنرل عہدے سے فارغ
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبائی ایڈووکیٹ جنرل عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹادیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے حکومت ختم ہونے سے 2 روز قبل عاصمہ حامد کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کیا تھا جس پر اپوزیشن جماعتوں شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے قبل از الیکشن دھاندلی قرار دیا تھا اور الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ نگران حکومت نے عاصمہ حامد کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل کو عہدے کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔