نئی دہلی ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ، 5 افراد ہلاک،متعدد زخمی
بھارت کے شہر لکھن کے ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں5افراد ہلاک اور متعدد جھلس کرزخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبرادارے کے مطابق بھارتی شہر لکھن کے ہوٹل میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں5 فراد ہلاک جبکہ متعدد جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے کہا کہ ہوٹل میں آگ شار ٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی، آگ لکھن کے ورات انٹرنیشنل ہوٹل کے بیسمنٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔پینتیس فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا اور آگ کے باعث جھلس کر ہلاک ہونے والے پانچ افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ متعدد زخمیوں کونکال لیا ، زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔