سگریٹ نوشی فساد کی جڑ ہے جو مختلف قسم کی بیماریاں پیدا کرتی ہے، ایسوسی ایٹ پروفیسر
طبی ماہرین اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سید ظفریاب حسین اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فیصل فیاض زبیری نے انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر کراچی کے مقامی ہوٹل میں سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تمباکو نوشی کے باعث بڑھتی اموات اور بیماریاں تشویش کا باعث ہیں اس کی وجہ سے نہ صرف دل کا دورہ ، اسٹروک ، ہائپرٹینشن ، پھیپھڑوں کے متعدد امراض بلکہ کئی اقسام کے کینسر بھی تمباکو نوشی کے باعث لاحق ہو رہے ہیں۔ اگر تمباکو نوشی کو قابو نہ کیا گیا تو یہ صرف صحت ہی نہیں بلکہ ملکی معیشت کے لیے بھی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔ سگریٹ نوشی پیسے خرچ کر کے بیماری خریدنے کا نام ہے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر یاب حسین نے کہا کہ دنیا بھر میں ہر5 سیکنڈز میں ایک شخص سیگریٹ نوشی کے باعث موت کا شکار ہورہا ہے۔