عمران خان نے این اے تریپن سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے آر او کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
این اے تریپن اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے پر عمران خان نے بابر اعوان کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست میں ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف مفصل دلائل دیے گئے۔ نظر ثانی کی درخواست میں ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعاکی گئی ہے۔ عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں ریٹرننگ افسر کی جانب سے نشان زد کئے گئے تکنیکی نقائص بھی دور کر دیئے گئے ہیں۔