سابق صدرپرویزمشرف نے پاکستان آنے سے انکار کردیا
اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے پرویزمشرف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے توانہیں ملک واپس آنے کی اجازت دے دی تھی لیکن نگران حکومت نے ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا ،، ان کا ملک واپس آنے کامقصدآل پاکستان مسلم لیگ کوبہتراندازمیں چلاناتھالیکن ان کی نااہلی کوختم نہیں کیاگیا۔ان کاکہناتھاکہ جس طرح نوازشریف کوپاکستان میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے انہیں بھی اجازت دی جائے ۔سابق صدرپرویزمشرف کاکہناتھاکہ انہیں ڈرپوک نہ سمجھاجائے انہوں نے کئی جنگیں لڑی ہیں،، انہیں بہادری ثابت کرنے کے لئے کسی ایک شخص کی تصدیق کی ضرورت نہیں ہے ۔اس موقع پرآل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماڈاکٹرامجدکاکہناتھاکہ موجودہ الیکن میں ان کی جماعت بھرپورحصہ لے گی انہوں نے پورے پاکستان سے صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدوار نامزدکردیے ہیں