ایف سی بلوچستان نے دو افغان سپاہیوں کو افغان حکام کے حوالے کر دیا
ترجمان پاک فوج کے مطابق دو افغان فوجی سرحد پار کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے تو فرنٹیئرکور بلوچستان نے دونوں کو حراست میں لے لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سپاہیوں کے نام حیات اللہ اور لطیف اللہ خان ہیں۔ دونوں فوجی افغان نیشنل آرمی کے حاضر سروس ملازم ہیں۔ جنہیں جذبہ خیرسگالی اور انسانی ہمدردی کے بنیادوں پر چمن بارؑڈر پر افغان حکام کے حوالے کیا گیاہے