کنٹمونٹس میں الیکشن مہم کی تشہیرپرپابندی قبول نہیں،نیازی صاحب پرانےمستریوں اوراوزاروں سے نیاپاکستان بنارہےہیں, قمرزمان کائرہ
این اے ایک سواکتیس لاہور میں انتخابی دفترکے افتتاح کےبعدمیڈیاسے گفتگوکرتےہوئے قمرزمان کائرہ نےکہاکہ کنٹونمنٹ علاقوں میں انتخابات کے رنگ الیکشن پبلسٹی سے ہی نظر آتے ہیں اس پرپابندی نہیں ہونی چاہیے عسکری قیادت کنٹونمنٹس میں تمام سیاسی جماعتوں کوجھنڈےبینرزاورانتخابی تشہیری موادکےآزادانہ استعمال پر عائدپابندیوں پرنظرثانی کرے۔قمرزمان کائرہ نےکہاکہ الیکشن کمیشن اورنگران حکومت مسلم لیگ ن دورمیں تعینات ہونےوالے سرکاری افسران کوفوری طورپرعہدوں سے تبدیل کرکے غیرجانبدارافسرتعینات کرے تاکہ آزادانہ الیکشن ممکن ہوسکیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ چند دن میں اپنا منشور قوم کے سامنے لائیں گے ,پارٹی امیدواروں کااعلان کرنے والی ایک جماعت کا حشردیکھ لیا،، پیپلز پارٹی ابھی مشاورت کررہی ہے امیدواروں کااعلان جلد کریں گے