کے الیکٹرک کو 150 میگا واٹ بجلی کی سپلائی کا معاہدہ طے ہو گیا۔
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی الیکٹرک کے ساتھ 150 میگا واٹ بجلی کی سپلائی کا معاہدہ طے ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو پاور ڈویژن نے 150 میگا واٹ بجلی مہیا کر دی ہے، کے ای کو بجلی معاہدہ طے ہونے کے بعد مہیا کی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ کے الیکٹرک کو 150 میگا واٹ بجلی کی سپلائی کا معاہدہ طے ہوا ہے، جب کہ قومی گرڈ سے پہلے ہی 650 میگا واٹ بجلی کے الیکٹرک کو دی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ کراچی الیکٹرک کا بجلی کی تقسیم کار کمپنی سے 22 سالہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد شہر قائد کی نصف ا?بادی کو بجلی کی فراہمی بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔کے الیکٹرک کا گزشتہ روز 19 جون 2019 کو تقسیم کار کمپنی سے 22 سالہ معاہدہ ختم ہو گیا ہے، معاہدہ ختم ہونے کے بعد شہر میں 123 میگا واٹ بجلی کی فراہمی معطل ہو جانی تھی۔ذرایع کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک بالکل مفت بجلی حاصل کر کے شہر قائد کے عوام سے ماہانہ کروڑوں روپے وصول کرتی ہے۔کے الیکٹرک نے تا حال فرنس ا?ئل سے بجلی کی پیداوار شروع نہیں کی ہے، مقامی کمپنی سے معاہدہ ختم ہونے سے متعلق نیپرا نے پاور ڈویڑن کو خط ارسال کر کے صورت حال سے ا?گاہ کیا تھا۔