قائم مقام عراقی سیکرٹری دفاع کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
لیفٹیننٹ جنرل (اسٹاف) پائلٹ علی محمدسلیم الاراجی، قائم مقام سیکرٹری دفاع عراق نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ معزز مہمان نے ائیر مارشل عاصم ظہیر، وائس چیف آف دی ائیر سٹاف سے انکے آفس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پیشہ وارانہ دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر گفتگو کی گئی۔