ٹرینٹ برج،آسٹریلیا کا بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 382 رنز کا ہدف
آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بنگلہ دیش کے خلاف 5وکٹوں کے نقصان پر 381رنز بنا کر ایشین ٹیم کو فتح کے لیے 382رنز کا ہدف دیا ہے۔اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور کپتان ایرون فنچ نے اپنی ٹیم کو 121رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، فنچ 2 چھکوں اور دو چوکوں سے مزین 53رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے۔