ملک بھرمیں بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال
حکومت نے مسافروں کی سہولت کیلئے بڑا اعلان کردیا ، ملک بھر میں بین الاقوامی فضائی آپریشن آج سے بحال کردیا گیا ۔ سول ایوی ایشن نے پروازوں کی بحالی کا نوٹم جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک نوٹم جاری کیا ہے جس کے تحت مسافر طیاروں کے علاوہ چارٹرڈ اور کارگو پروازیں بھی بین الاقوامی ایئرپورٹس سے اڑان بھر سکیں گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حکومت پاکستان نے تمام ایئرلائنز کو بیرون ملک سے مسافروں کو پاکستان لانے کی اجازت دے دی ہے، پی آئی اے سمیت تمام ملکی اور غیرملکی ایئرلائنز اب اپنے مسافر پاکستان لا اور لیجاسکیں گی۔ تاہم گوادر اور تربت کے لیے پروازوں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی ، اس سے پہلے غیرملکی ایئرلائنز کو صرف پاکستان سے مسافروں کو لے جانے کی اجازت تھی۔ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ نہیں ہوگا۔پروازوں کی مذکورہ اوقات کار میں آمدورفت اتھارٹی کے ایس او پیز کے تحت ہوگی نوٹم کے مطابق کارگو پروازوں سمیت خصوصی اور ڈپلومیٹک پروازوں کی آمدورفت کا سلسلہ خصوصی اجازت کے تحت جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤکی روک تھام کے لیے حکومت نے 21 مارچ سے بین الاقوامی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پابندی کا اطلاق چارٹر طیاروں، کمرشل پروازوں پرکیا گیا جب کہ غیر ملکی سفیر، خصوصی طیاروں اور کارگو پروازوں پر اس پابندی کا اطلاق نہیں کیا گیا تھ