سیالکوٹ : تھانہ ستراہ کے علاقہ میں واردات کے دوران ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق
سیالکوٹ : تھانہ ستراہ کے علاقہ میں واردات کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزمان کا ساتھی ندیم لنگا جاں بحق ہوگیا اور باقی ملزمان فرار ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والا سمبڑیال گڈیالہ شرقی کا رہائشی ملزم ندیم لنگا اور اس کے ساتھی واردات کررہے تھے۔ واردات کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ جس کی زد میں آکر ڈاکوؤں کا اپنا ساتھی ندیم لنگا شدید زخمی ہوکر جاں بحق ہوا۔ ملزم ندیم لنگا کے ساتھی موقعہ سے فرار، نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی۔
ڈی ایس پی ڈسکہ رمضان کمبوہ کے مطابق اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا ملزم ندیم لنگر کے خلاف ڈکیتی، راہزنی، اقدام قتل و ناجائز اسلحہ برآمدگی کے بیس مقدمات درج تھے، ملزم نے جرائم کا آغاز 7 مئی 2004ء سے کیا اور ماڈل تھانہ سمبڑیال پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاریوں کیلئے پولیس چھاپے جاری۔ ڈی ایس پی رمضان کمبوہ