سیالکوٹ : کروناوائرس کی وجہ سے ڈیوٹی سے غیرحاضر دس لیڈی ڈاکٹروں سمیت 21 ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹسز جاری
سیالکوٹ : کروناوائرس کی وجہ سے ڈیوٹی سے غیرحاضر دس لیڈی ڈاکٹروں سمیت 21 ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹسز جاری۔ شوکاز نوٹسز پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود ریحان نے جاری کئے، ڈاکٹروں کو ملازمت سے برخاست کیا جائے گا۔ لیڈی ڈاکٹرز کرن، حراخان، سدرہ یونس، خدیجہ دیگر ڈاکٹرز غیرحاضر رہے۔ ڈاکٹرز شاہ نواز، شریف الرحمن، حسنات، توقیر احمد، حسنات و وقار احمد و دیگر ڈاکٹرز کروناوائرس کی وجہ سے ڈیوٹی سے غیرحاضر رہے۔ ڈاکٹروں کی غیرحاضری کی وجہ سے خواتین و مرد مریض ڈاکٹروں کو معائنہ نہ کرواسکے