سیالکوٹ میں کروناوائرس بےقابو، 37 مریضوں کا اضافہ
سیالکوٹ ضلع میں کروناوائرس کے کنفرم مریضوں میں 37 مریضوں کا اضافہ ہوگیا جس کے بعدکرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار پانچ سو چھیالیس ہوگئی، سرکاری رپورٹ کے مطابق ضلع سیالکوٹ میں کروناوائرس کے چھ ہزار دو سو ترانوے تھے جن میں چار ہزار چھ سو ستاسی مریضوں کے منفی رزلٹ آئے اور وہ گھروں کو واپس چلے گئے تاہم کرونا وائرس کے سیمپلز کی مصدقہ ایک ہزار پانچ سو چھیالیس رپورٹس کے بعد گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، سوشل سیکورٹی ہسپتال و قرنطینہ سینٹروں میں مجموعی مریضوں کی تعداد بڑھ جانے کے بعدعلاج معالجہ کا نظام ڈاکٹروں، نرسوں اور عملہ صفائی کے وارڈز میں نہ جانے کی وجہ سے شدید متاثرہوگیا، کرونا وائرس کی وجہ سے ضلع سیالکوٹ میں جاں بحق مریضوں کی تعدادبڑھ کر بیالیس ہوگئی، کرونا وائرس کے مریض شفیق کے مطابق ڈاکٹرز، نرسیں اور عملہ صفائی نہیں آتا اور شکایات کے باوجود سرکاری حکام خاموش ہیں جن کے خلاف سخت کاروائی کرکے حکومت غیر حاضرڈاکٹروں، نرسوں اور عملہ صفائی کو ملازمت سے برخاست کرکے گرفتار کرے