گھوٹکی میں رینجر کی گاڑی پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں, شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا کہ گھوٹکی میں رینجر کی گاڑی پر حملہ کی شدید مذمت پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے، دونوجوانوں کی شہادت پر دلی افسوس اور زخمی ہونے والے رینجر اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا گو ہیں شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ہمارے شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور اسلام میں انکا رتبہ بہت بلند ہے، جس ملک کے حکمران انسانیت کے دشمن ہوں وہاں خاموش رہنے میں ہی بہتری ہے میری دلی خواہش اور شفقت پدری جوش مارتی ہے اور بیمار والد کی تیمار داری جرم بن چکی ہو وہاں کے حکمرانوں کا خدا حافظ ہے 22کروڑ عوام مہنگائی بے روز گاری کی ستائی ہوئی کورونا وائر کے خوف میں مبتلاہو قرنطینہ سینٹروں سے اٹھنے والا شور حکمرانوں کو سنائی نہیں دیتا میری دہائی کون خاطر میں لائے گا وہ ان خیالات کا اظہار میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کر رہی تھیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم جانتی ہے کہ میاں نواز شریف کو پاکستان جاتے ہی گرفتار کر لیا جائے گا تو میں اس وقت بھی اپنی ماں بیمار کو چھوڑ کر اپنے والد کے ساتھ آئی تھی اور انکے ہمراہ گرفتار بھی ہوئی آج مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے گرد گھیرا تنگ کرنے والے ملک چلانے اور عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں،مسلم لیگ ن کے قائدین کے خلاف عدالتوں میں ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی لیکن،تبدیلی سرکار کا ہرزہ سرائی میں انکا کوئی ثانی نہیں اللہ کا شکر ہے کہ عوام آج بھی میاں براد ران کے ساتھ کھڑی ہے، اور کھڑی رہے گی