شہر قائد میں بوندا باندی کی پیش گوئی
کراچی میں دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں چلنے کی وجہ سے بادلوں نے شہر کا رخ کر لیا ۔ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کر دی ہے کہ آئندہ دو سے تین روز میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دبائو تاحال موجود ہے۔ ہوا کا یہ کم دبائوگجرات سے کچھ دور ہوا ہے جس کی وجہ سے کراچی میں سمندری ہوائیں دن میں چلنے سے سمندری بادل بھی شہر کا رخ کررہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ دو سے تین روز کے دوران صبح اور رات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہیکہ 23 اور 24 جون کو ہوا کا کم دبائو ایک بار پھر بحیرہ عرب میں بھارتی گجرات کے قریب آسکتا ہے۔ذرائع موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دبائو قریب آنے پر دن میں سمندری ہوائیں رک جائیں گی اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔