گور نر پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب کی ملاقات ,کورونا سے بچائو کیلئے حکومتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور ووزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ۔گور نر اور وزیر اعلی کاکورونا سے بچائو کیلئے حکومتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ۔وزیر اعظم کے ویژن کے تحت صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق۔ تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وزیرا علی پنجاب سردار عثمان بزدار کے در میان ہونیوالی ملاقات میں پنجاب کے سیاسی اور حکومتی امور کیساتھ ساتھ کورونا سے بچائو کے لیے کیے جانیوالے اقدامات اور دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی ۔ ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے عوام دوست ٹیکس فری بجٹ پیش کر نے پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق حکومت عوام کو کورونا بحران کے باوجود ہر شعبے میں ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت عوام کیساتھ ہے اور ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن ہر معاملے میں سیاست شروع کرد یتی ہے کورونا کی وجہ سے آج پاکستان کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں مگر اپوزیشن کورونا کے معاملے پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے چکروں میں ہے لیکن انشاء اللہ اپوزیشن کے تمام تر منفی پروپگنڈے کے باوجود حکومت کامیابی سے آگے بڑھتی رہے گی اور اپوزیشن کو ایک بارپھر مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔اُنہوں نے کہا کہ کورونا کیخلاف دشمن کیساتھ جنگ جیسے جذبے اور اتحاد کی ضرورت ہے اس لیے سب کو کورونا کیخلاف متحد ہونا چاہیے۔ اس موقع پروزیرا علی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انکو عمران خان جیساایمانداراور مخلص وزیر اعظم ملا ہے جو ملک کو کر پشن، ظلم اور ناانصافی جیسے مسائل کے ساتھ ساتھ مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات دلانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کیخلاف پنجاب حکومت 24گھنٹے کام کر رہی ہے مگر کورونا کے خلاف جنگ کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ عوام بھی کورونا کے حوالے سے ایس او پیز پر مکمل عمل کر یں۔