سندھ میں کرونا کے مزید 2190 کیسز رپورٹ
کراچی: وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ میں کرونا سے متاثرہ مزید 35 مریض انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس سے متعلق اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ سندھ بھر میں کرونا کے مزید 2190 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اب تک کرونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 1048 ہوچکی ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 10830 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ اب تک 364959 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جس میں سے 67353 پازیٹو آئے۔