ایران اور عمان سے ٹڈی دل کے حملے کا خدشہ ہے، فخر امام
وفاقی وزیر خوراک فوڈ سیکیورٹی فخرامام نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی اداروں سے رابطے میں ہیں مختلف علاقوں میں ٹڈی دل ،کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر غذائی تحفظ وتحقیق، سید فخر امام نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیئے اداروں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ٹڈی دل کو تلف کرنے کے لیئے آپریشن جاری ہے۔ سید فخر امام نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ایران اور عمان سے ٹڈی دل کے حملے کا خدشہ ہے۔ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیۓ بین الاقوامی اداروں سے بھی رابطے میں ہیں۔ ٹڈی دل کو تلف کرنے کے لیئے اپنی استعدادکار بڑھا رہے ہیں