پاک افغان بارڈرٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے چمن اور طورخم سے ہفتے میں 6 روز کھلا رہے گا، مشیر تجارت
مشیر تجارت رزاق داوَد نے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈرٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے چمن اور طورخم سے ہفتے میں 6 روز کھلا رہے گا۔ انہوں نے یہ بات افغان سفیر عاطف مشعل سے ملاقات کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر کا تیسرا روٹ غلام خان بھی ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ مشیر تجارت نے کہا کہ تیسرا روٹ کھلنے سے رکے ہوئے سامان کے ٹرک افغانستان پہنچ سکیں گے، تینوں روٹس سے 22جون سے کورونا ایس اوپیز کی روشنی میں تجارت ممکن ہو جائے گی۔ رزاق داوَد نے کہا کہ افغانستان سے پھلوں اور سبزیوں کی بھرپور تجارت ممکن ہوجائے گی۔ اس موقع پر افغان سفیر نے مشیر تجارت کو تجارتی وفد کے ہمراہ جولائی اگست میں کابل کے دورے کی دعوت بھی دی