رواں سال کراچی کے برساتی نالے فنڈز نہ ہونے کے سبب صاف نہیں کرسکیں گے، میئر کراچی
میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ رواں سال کراچی کے برساتی نالے فنڈز نہ ہونے کے سبب صاف نہیں کرسکیں گے۔ کراچی کے فیئر ہال کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو میں وسیم اختر کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں اربن فلڈ آسکتا ہے لیکن کراچی کے برساتی نالے فنڈز نہ ہونے کے سبب صاف نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کی بارشوں سے قبل فوری برساتی نالے صاف کرنے چاہئیں لیکن نالوں کی صفائی اب تک شروع نہیں ہوسکی ہے جس کی وجہ کے ایم سی کے پاس صفائی کے لیے فنڈز کا نہ ہونا ہے۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے 2016 میں نالوں کی صفائی کے لیے 437 ملین روپے جاری کیے اور 2016 میں شروع ہونے والا نالوں کی صفائی کا کام 30 جون 2017 کو مکمل کیا، اس کے بعد واٹر کمیشن کے حکم پر نالوں کے لیے 2017-18 میں 500 ملین روپے جاری کیے اور واٹر کمیشن کے احکامات کی نالوں کی صفائی کا کام مکمل کیا