معروف عالم دین مفتی نعیم انتقال کرگئے
مفتی نعیم کو کافی عرصے سے دل کا عارضہ تھا۔ مفتی نعیم 1955 میں پیدا ہوئے اور 65 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔ ترجمان کے مطابق مفتی نعیم کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان جامعہ بنوریہ کی کمیٹی سے مشاورت کے بعد ہوگا۔ ترجمان جامعہ بنوریہ نے مزید کہا کہ مفتی نعیم کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔