صوبے کی آمدن 12 سے 25 ارب روپےتک پہنچا دی، جام کمال خان
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبے کی آمدن 12 ارب سے 25 ارب تک پہنچا دی، جام کمال خان تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ آج اسمبلی میں پیش کیے جانے والے بجٹ میں اپوزیشن کے حلقوں کو نظرانداز نہیں کیاگیا،اپوزیشن کے حلقوں کے لیے بھی فنڈز مختص کیےگئے ہیں۔ جام کمال خان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں بہترین بجٹ پیش کیا ہے،بجٹ خسارے کو سوئی گیس اور دیگر اداروں سے پورا کریں گے۔