پی ایس ایل 6 : ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 150 رنز کا ہدف
ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے آخری گروپ میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 150 رنز کا ہدف دے دیا۔شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ اوورز 149 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یونائیٹڈ کو 150 رنز کا ہدف دیا۔شان مسعود 59 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صہیب مقصود 12 رنز پر فواد احمد کو وکٹ دے بیٹھے۔ریلی روسو ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 2 رنز پر پویلین لوٹ گئے، جانسن چارلس 19 رنز بناسکے۔حماد اعظم 9 رنز پر فہیم اشرف کا نشانہ بنے، محمد عمر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد وسیم نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، فواد احمد اور فہیم اشرف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔