افغانستان کے 13 صوبوں میں فوج کے ساتھ شدید لڑائی میں 258 طالبان ہلاک
افغانستان کے 13 صوبوں میں فوج کے ساتھ شدید لڑائی کے دوران 258 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔ایک بیان میں افغان وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ننگرہار ، لغمان ، پکتیا، زابل ، ہرات، فرح ، غور ، فریاب ، بلخ، جوزجان ، ہلمند، تخار اور بغلان صوبوں میں کارروائیاں کی گئیں ۔ اطلاعات کے مطابق فورسزنے فریاب کے ضلع شیریں ، تغاب اور بغلان میں ضلع دہانہ غوری کو خالی کرالیا.ادھر صوبہ میدان وردک میں طالبان نے افغان فوج کے ایک اڈے پر قبضہ کرلیا۔