عوام مطمئن رہیں ، ویکسین کی کمی نہیں ہوگی ، مزید کھیپ پہنچ گئی
1.55 ملین خوراک کی سینوویک ویکسین کی ایک خاص کھیپ ، پی آئی اے کی خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گئی یہ ویکیسن چین سے خریدی گئی باقاعدہ معاہدے کی مقدار کا ایک حصہ ہے۔ سدا بہار دوست نے پاکستان کو ویکسین کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں۔ آئندہ ہفتے چینی ویکسینوں کی دو سے دو ملین خوراکوں کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچے گی