'شہباز شریف کے پاس ن لیگ کا کنٹرول نہیں ،سندھ میں جمہوریت کے نام پر آمریت ہے'
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد نے کہا ہے کہ شہباز شریف آزاد نہیں، انہیں فیصلے کیلئے کسی کا کندھا چاہیے، سندھ میں جمہوریت کے نام پر آمریت ہے، فضل الرحمان چاہتے ہیں سسٹم نہ چلے، اپوزیشن عمران خان کو نہیں ہراسکتی۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کراچی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں آرئیکل 140 اے کا عملدرآمد کرانا لازم ہو گیا ہے، جو پیسہ بھی سندھ کے حوالے کیا، وہ دبئی سے برآمد ہوتا ہے، کبھی لانچوں کے ذریعے تو کبھی جعلی اکاؤنٹس سے پیسہ باہر بھیجا گیا۔