پی آئی اے کی خصوصی پرواز چین سےسائنو ویک کی 15لاکھ50ہزار خوراکیں لیکر اسلام آباد پہنچ گئی
چین سے کین سائنو ویکسین کی پندرہ لاکھ پچاس ہزار خوراکوں پر مشتمل خصوصی کھیپ پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد ائر پورٹ پر پہنچ گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق یہ چین سے طے شدہ معاہدے کے تحت خریدی گئی ہے، پاکستان کے آزمائے ہوئے دوست ملک چین نے پاکستان کیلئے ویکسین کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔ اگلے ہفتے تک بیس سے تیس لاکھ خوراکوں پر مشتمل چینی ویکسین کی دوسری کھیپ بھی پاکستان پہنچ جائے گی۔ وفاق کی تمام اکائیوں تک ان کی ضرورت کے مطابق ویکسین کی ترسیل کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔