صاف و شفاف انتخابات نہ ہوئے تو ملک میں مزید انتشار پھیلے گا: عمران خان

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے، میں احتجاج کی کال دوں گا اور ہم اس وقت تک احتجاج کرتے رہے ہیں گے جب تک صاف و شفاف انتخابات کی تاریخ نہیں ملتی کیونکہ اگر انتخابات صاف و شفاف نہیں ہوئے تو ملک میں مزید انتشار پھیلے گا۔سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر ملک بھر کے مختلف شہروں میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔عمران خان کی کال پر کراچی میں شاہراہ قائدین پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاج کے پیش نظر شارع فیصل سے شاہراہ قائدین جانے والی سڑک پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات تھے۔شہر قائد میں ہونے والے مظاہرے میں سابق گورنر سندھ عمران اسمٰعیل اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے دیگر ارکان نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی۔