عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا ہے، رات 9 بجے کاروبار بند تھا، لوگ کیوں نہیں آئے؟: رانا ثنا اللہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا ہے، رات 9 بجے کاروبار بند تھا تو لوگ کیوں نہیں آئے؟پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ ملک گیر احتجاج پر اپنے ردعمل میں کہا کہ تحریک انصاف کے احتجاج پر پوری نظرتھی، عمران خان نے قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کیا۔وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا ایجنڈا صرف اپوزیشن کے خلاف جعلی مقدمات بنانا تھا۔