ملک میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں طوفانی بارشوں کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 20 تا 22 جون ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں، بارشوں سے ندی نالوں، دریاؤں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آنےکا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکمے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔