سری لنکا: پیٹرول کے حصول کیلئے فسادات، فوج کی فائرنگ، 4 شہری 3 فوجی زخمی
کولمبو: ایندھن کی قلت کے شکار سری لنکا میں شہریوں کے درمیان ہونے والے فسادات پر قابو پانے کے لیے فوج نے فائرنگ کردی ہے جس کے نتیجے میں چار شہری اور تین فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کےمطابق سری لنکن فوج کے ترجمان نیلانتھا پریمارتنے نے کہا ہے کہ ہفتے کی شب درالحکومت کولمبو سے 365 کلومیٹر دور واقع ویزوماڈو شہر میں فوجی اہلکاروں نے اس وقت فائرنگ کی جب مشتعل افراد نے ان پر پتھراؤ کیا۔نیلانتھا پریمارتنے کے مطابق 20 سے 30 افراد کے ایک گروہ نے پتھراؤ کیا اور فوج کے ایک ٹرک کو نقصان پہنچا۔سری لنکن پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فوج نے ایندھن کی قلت کے باعث پیدا ہونے والی بدامنی اور فسادات پر قابو پانے کے لیے فائرنگ کی جس سے چار شہری اور تین فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔