قومی اسمبلی اور سینٹ کا اجلاس آج دوبارہ شروع ہوگا۔

سینٹ اور قومی اسمبلی میں اگلے مالی سال کے بجٹ پر بحث آج دوبارہ شروع ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ایوانوں کے الگ الگ اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد آج تیسرے پہر چار بجے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہوں گے۔ ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہو گا جس کیلئے 7نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جس میں قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹیں پیش کی جائیں گی اور بجٹ پر ارکان بحث کریں گے۔ ایوان زیریں کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوگا۔