معروف فنکار مسعود خواجہ انتقال کرگئے
راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے معروف مزاحیہ فنکار مسعود خواجہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے ، وہ راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں گزشتہ ایک ہفتے سے زیر علاج تھے ، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ مسعود خواجہ کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل بھی کی گئی تھی ۔ مسعود خواجہ 20 برس سے زائد عرصے سے تھیٹر، ٹیلی ویژن اور فلم میں اداکاری، ہدایتکاری سے منسلک رہے ۔