امریکی ڈالر کی ملکی تاریخ میں بلند سطح, 210 روپے تک پر پہنچ گیا

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 1 روپے 21 پیسے اضافہ ہوا ہے۔مسلسل اضافے کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 209 روپے 96 پیسے کی سطح پر بند ہوا جو کہ ملکی تاریخ میں امریکی ڈالر کی سب سے بلند سطح ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 214 روپے تک جا پہنچی ہے۔