ایڈہاک اساتذہ کا بنی گالہ کے باہر احتجاج: مظاہرین نے شیریں مزاری اور اسدعمر کی گاڑیاں بھی روک لیں
خیبر پختونخوا کے ایڈہاک اساتذہ کااسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کے باہر دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔مظاہرین نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری، اعجاز چوہدری اور اسدعمر کی گاڑیاں بھی روک لیں۔اساتذہ نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف نعرے لگائے جس کے بعد شیریں مزاری کی گاڑی بنی گالہ سے واپس روانہ ہوگئی۔اسد عمر نے مظاہرین کو ان کے جائز مطالبات میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی تاہم مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔